Sunday, 3 April 2016

COMPUTER CAN PAY A VITAL ROLE IN LIFE

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا بامقصد استعمال آپ کی زندگی میں کامیابیاں بھر سکتا ہے. معلومات کا صحیح حصول اور فوری تبادلہ آج کسی بھی شخص کی بنیادی ضرورت ہے چاہے کوئی طالب علم ہو یا برسرروزگار ملازم,  کوئی کاروباری ہو یا نوکری کا متلاشی نوجوان, کوئی سات سمندر پار رفقاء سے بات کرنے کا طلبگار ہو یا تفریح کے ساماں کی تلاش میں کوئی موصوف. گو کے ہر کسی کیلئے کچھ نہ کچھ ضرور موجود ہے. 


لگ بھگ ہر انسان کو ہر اہم کام میں کچھ نہ کچھ معلومات ضرور درکار ہوتیں ہیں۔ جنہیں معلوم کرنے کا ایک بہتر طریقہ یہ بھی ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود دوسروں کے تجربات اور تاثرات سے فائدہ اٹھایا جائے۔ وہ تجربات اور نتائج جو ہم اپنی زندگی گزار کر حاصل کر سکتے ہیں انہیں انٹرنیٹ پر  موجود معلومات کے خزانے سے بذریعہ کمپیوٹر بنا وقت ضائع کئےدریافت کیا جاسکتا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی فوری اور مستعند معلومات مہیاکرنے کی خصوصیات نے عام لوگوں کے زندگیوں میں ترقی کے حصول کے سفر کی رفتار بڑھا دی ہے بشرطیکہ کوئی خلوصِ نیت سےفائدہ اٹھانا چاہتا ہو۔