FACEBOOK ADULT POST SHARING VIRUS
How adult posts are shared from our facebook account without our permission and knowledge?
فیس بک میں آج کل واحیات قسم کی پوسٹس آپ کے اکاونٹ آئی ڈی سے نشر ہوسکتیں ہیں جبکہ آپ کو اس بات کا بالکل علم بھی نہیں ہوگا۔ نتیجہ یہ نکلے گا کہ آپ کے وہ دوست جن کے پاس یہ غیر اخلاقی پوسٹس آپکے نام سے پہنچیں گی وہ آپ کو انتہائی غلط سمجھیں گے۔
فیس بک پراس سب صورتحال سے بچنے کے لئے ہمیشہ یاد رکھیں جب بھی کوئی غیر اخلاقی پوسٹ آپ کو دیکھائی دے، کبھی بھی اس پر کلک مت کریں۔ دوسرا اگر کلک کر بیٹھیں تو کھلنے والے پیج پر سے کسی شے کو ڈاون لوڈ یا انسٹال نہ کریں۔ اس کے علاوہ فیس بک ایپس میں سے کسی بھی ایسی ایپ کو اپنے اکاونٹ پر ایکسس نہ دیں جس کے بارے میں آپ مکمل طور پر جانتے نہیں ہیں۔ کسی انجان شخص کے میسج میں بھجوائے ہوئے کسی بھی لنک پر کبھی کلک نہ کریں۔
آپ کی طرف سے کی گئی یہ تھوڑی سی احتیاط آپ کو شرمندگی سے بچا سکتی ہے۔ اس اہم مسلے اور اس سے بچاو کے بارے میں اپنے دوستوں کو بھی یہ پیج فوری شیئر کریں۔
